BestPakistaniWebs

Beauty Tips

Qabz Ka Fori Ilaj aur Gharelue Nushke    

Qabz Ka fori gharelu Ilaj in Urdu

There are many Causes of Gas Problem and Constipation or Qabz. But our lifestyle, what we eat daily basis are main reasons of digestive related problems. Qabz or Constipation can be treated with home remedies and Totkays. People who alwasy suffer with Qabz/Constipation can also have headache, big belly, tension, high blood pressure etc. Usually many people eat anything and anytime. Sitting for long hours after eating, sleeping right after dinner are also main causes of Constipation. Let's see easy and quick home remedies for relief of Qabz.

 

قبض کو دور کرنے کے 7 گھریلو نسخے


معدہ کی گیس اور قبض ہونے کی ویسے تو مختلف وجوہات ہیں مگر ہمارے رہنے سہنے کا طریقہ اور خوراک کی عادات اہم وجوہات ہیں۔ جن لوگوں کو گیس اور قبض کی شکایت عام ہوتی ہے ان کو دوسرے مسائل بھی ہو سکتے ہیں جیسا کہ سر درد رہنا، پیٹ کاپھولا ہوا رہنا، ذہنی پریشانی وغیرہ بھی۔ 
عام طور پر بہت سے لوگ کسی بھی وقت اور کچھ بھی کھا لیتے ہیں ۔ کھانے کے بعد کافی دیر تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا، رات کے ڈنر کے بعد فوراً سو جانا وغیرہ جیسی عادات کی وجہ سے قبض ہو سکتی ہے۔ قبض بچوں سے بڑوں اور خواتین اور مردوں سب کو ہو سکتی ہے۔ روزانہ کچی سبزیوں کی سلاد بنا کر کھائیں اور اسبغول کا چھلکا پینے کی عادت بھی بنائیں۔آئیے ہم آپکو قبض کوختم کرنے کے مختلف گھریلو نسخے بتاتے ہیں۔ 

1۔ لیموں اور کالا نمک


لیموں اور کالا نمک دونوں ہی ایسی چیزیں ہیں جو کہ صدیوں سے ہاضمہ اور پیٹ سے متعلق بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی آ رہی ہیں۔ 
آپ صبح اٹھنے کے لیموں کے رس کو کالا نمک ملا کر نیم گرم پانی سے لیں۔ اس سے معدہ، پیٹ اور انتڑیاں صاف ہو جاتی ہیں۔ اور قبض بھی ختم ہو جاتی ہے۔ 


2۔ ترپھلا


ترپھلا یا تریفلا ۔ Triphala نہ صرف قبض کا بہترین علاج ہے بلکہ اس سے جسم سے فاضل مادے خارج ہوتے ہیں، خون کی صفائی کرتا ہے اور قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ استعمال کا طریقہ: 20گرام ترپھلا رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے۔ صبح اٹھ کر ترپھلا کو چھان لیں اور اسکے پانی کو پی لیں۔ اس سے بہت جلد ہی قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔ مسلسل کچھ دن تک پیتے رہیں۔

3۔ شہد اور گرم پانی


شہد بھی قبض کشا اور قدرتی چیز ہے۔ ویسے تو شہد ہر کسی کو ہر روز ہی لینی چاہیے ۔ مگر قبض کی صورت میں لازمی لیںَ .استعمال کا طریقہ: رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ شہد نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔ مسلسل پینے سے قبض کھل جاتی ہے۔ 


4۔ ہرڑ /ہریڑ


ہرڑ ایک عام چیز ہے اور ہر حکیم یا دیسی دواخانے سے مل جاتی ہے۔ لوگ عام طور پر اس کا مربہ بھی کھاتے ہیں۔طریقہ استعمال: ہر روز رات کو ہرڑ کو پیس کر اس کا چورا بنا لیں۔ اس چورا کو پانی کے ساتھ پی لیجئیے۔ اس سے نہ صرف قبض ختم ہو جائے گی بلکہ معدہ کی گیس بھی نہیں بنے گی اور پھولا ہوا پیٹ بھی کم ہو جائے گا۔ 


5۔ کیسٹر آئل اور دودھ


کیسڑ آئل پیٹ کو فوری طور پر صاف کرتا ہے۔ اس کو ارنڈی کا تیل بھی کہا جاتا ہے۔استعمال کا طریقہ: رات کو سونے سے پہلے کیسٹرآئل کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں۔ ویسے تو آپ اس کو دن میں بھی کسی وقت بھی لے سکتے ہیں۔ 

6۔ پکا ہوا امرود اور پپیتا


پکا ہوا امرود اور پپیتا دونوں ہی میں قبض کو ختم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اگر امرود کا موسم ہے تو پکے ہوئے امرود کھائیں۔ اسکے علاوہ دوسرے پھل جیسا کہ آڑو، جامن وغیرہ بھی قبض کشا ہوتے ہیں۔


7۔ کشمش


کشمش کو تھوڑی دیر تک کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ کشمش کو پانی سے نکال کر کھا لیں اس سے قبض دور ہو گی۔ 

   

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs