Faide

Alsi Seeds Benefits in Urdu / السی کے بیج کے 10فائدے

Alsi Seed Benefits in Urdu. This magical seed has lots of benefits for hair, weight loss and others kinds of issues. Alsi Ke beej benefits in Urdu. Alsi seeds has lots of benefits including weight loss, skin and many others. You can know more here about alsi Ke Beej Ke fayde in Urdu. It is very good for our digestive system. It also has lot of benefits for skin, control cholestrol level, sugar, harmones, cancer and for weight loss.



السی کے بیج کا استعمال ہزاروں سالوں سے ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پرانے لوگوں کو بھی معلوم تھا کہ اس کے استعمال کے کئی فائدے ہیں۔ یہ ہمارے نظامِ ہضم کو ٹھیک کرتا ہے، جلد کی لیے مفید ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، شوگر کے لیے، ہارمونوز، کینسر، اور موٹاپا کے لیے بھی مفید ہے۔ السی کے بیج گولڈن یا پھر براؤن رنگ کے ہوتے ہیں۔ Omega 3کا سب سے بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ Lignansکا سب سے نمبر 1ذریعہ ہیں۔ 


السی کے بیج کے غذائی اجزاء


     Omega-3: 6,338 mg                   فائبر: 8 g
پروٹین: 6 g             وٹامن بی 1: 31%
Manganese: 35%      Mengesium: 30%
فاسفورس:  19%              Selenium: 10% 
اسکے علاوہ السی کے بیج میں بہت زیادہ وٹامن B6،            آئرن، پوٹاشیم، کاپر اور زنک بھی ہوتا ہے۔ 


السی کے بیج کے 10فائدے


1۔ فائبر سے بھر پور


السی کے بیج کا سب سے بڑا قابلِ ذکر فائدہ یہ ہے کہ السی کے بیج فائبر یعنی ریشوں سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جس کی ہمیں ہر روز بہت ضرورت ہوتی ہے۔ فائبر کی مناسب خوراک سے ہم قبض، انتڑیوں، معدہ اور کئی قسم کی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہمیں ہر روز 30-40 gتک فائبر والی غذائیں لینی چاہیںَ ۔


2۔ بالوں اور جلد کے لیے مفید


اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد، بال اور ناخن صحت مند رہیں تو ہر روز 2چمچ السی کے بیج کو خوراک میں شامل کریں۔ یا السی کے تیل کا ایک چمچ روزانہ استعمال کریں۔ آپ السی کے تیل کو کھانے میں یا کسی بھی طریقے سے لیے سکتے ہیں اور کسی دوسری چیز میں شامل کر کے بالوں پر چہرے وغیرہ پر بھی لگا سکتے ہیں ۔ اس سے تمام جلدی مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ 


3۔ موٹاپا کا علاج


Journal of Nutrition میں ایک تحقیق شائع ہوئی ۔ جس میں اس بات کو ثابت کیا گیا ہے کہ السی کے بیج اور اخروٹ وزن کم کرنے میں خاصے مددگار ہوتے ہیں۔ السی میں کچھ ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود چربی کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور زیادہ بھوک لگنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ السی کے بیچ کے لڈو، کسی بھی طرح کے جوس پر ، بریڈ پر، ناشتے میں ، دلیہ میںیا کسی بھی اور طریقے سے لے سکتے ہیں۔ 


4۔ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے 


The journal of Nutrition and Metabolism کے مطابق السی کے بیج اگر روزانہ کی خوراک میں شامل کر دئیے جائیں تو یہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ اور آپ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچ پاتے ہیں۔ السی کے بیج معدہ میں موجود نضامِ انہظام کو بہتر کر دیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی کولیسٹرول وغیرہ سے بھی بچاتے ہیں۔ 


5۔ السی کے بیج Gluten-Freeہوتے ہیں۔


جن لوگوں کو خوراک جلدی سے ہضم نہیں ہوتی ۔ اسکی کئی وجوہات ہیں مگر ان میں سے ان کا gluten-sensitivityکا مسئلہ بھی ہے۔ اس لیے اگر وہ السی کے بیج استعمال کریں گے ۔ جن لوگوں کو گلوٹن سے مسئلہ ہوتا ہے ا نکو عام طور پر تھکاوٹ، متلی، سر درد اور پیٹ میں خرابی جیسی شکایات ہوتی تب ہوتی ہیں جب وہ گلوٹن والی غزائیںکھاتے ہیں۔ اس لیے السی کے بیج کا زیادہ استعمال آپ کو ان مسائل سے بچاتا ہے۔ 


6۔ نزلہ ، زکام وغیرہ سے بچاؤ


السی کے اندر جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اسی لیے اگر السی کے بیجوں کے روزانہ اپنی خوراک میں شامل کر دیا جائے تو نزلہ، زکام ، کھانسی اور بہت سے دوسری وبائی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ 


7۔ معدہ کے لیے


السی کو بہت سے لوگ صرف اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ معدہ کو فعال رکھتا ہے اور اس کے کام کرنے کے صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ خاص طور پر انتڑیوں میں ورم اور معدہ کے السر سے بھی بچاتا ہے ۔چونکہ السی میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر ہوتے ہیں اور اس میں کافی مقدار میں میگنیزیم بھی ہوتا ہے جو ہاضمہ میں مددگار ہوتے ہیں ۔قبض کو دور کرنے کے لیے آپ 1-3چمچ السی کا تیل کو ایک گلاس گاجر کے جوس میں ڈال کر پیئیں۔ اس سے قبض نہیں ہو گی۔ ایک چمچ السی میں 5 g فائبر ہوتے ہیں۔ السی میں موجود فائبر میں ایسے friendly Bacteriaبھی موجود ہوتے ہیں جو انتڑیوں اور معدہ میں سے فاضل مادوں کو خارج کرتے ہیں۔

 

8۔ کینسر 


السی کے بیج کا استعمال کئی طرح کے کینسر ہونے سے بچاتا ہے ۔ Journal of Clinical Cancer Researchمیں ایک ریسرچ شائع ہوئی ۔ جس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ السی کا مسلسل استعمال عورتوں کو سینے کے کینسر سے بچاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے جسم میں موجود ہارمونز متوازن رہتے ہیں اور اس لیے ہم مختلف طرح کے کینسر سے بچ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ السی میں موجود Lignans کی موجودگی ہمیں کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ 


9۔ Omega-3سے بھر پور


تقریباً ہر کسی کو معلوم ہے کہ اومیگا 3کے ہمارے لیے کتنے فائدے ہیں۔ السی کے بیج بھی Omega-3سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اومیگا 3 کے کئی فائدے ہیں مثلاً یہ ہڈیوں کے لیے، دل کی بیماریوں، موڈ، موٹاپا، چربی، آنکھوں کی بینائی، جگر اور بہت سی دوسری چیزوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ 


10۔ ذیا بیطس یعنی شوگر کے لیے


ایک ریسرچ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر ہر روز ایک مہینہ تک السی کے بیج کا ایک چمچ لیا جائے تو اس سے شوگر کا لیول کم ہوتا ہے، کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتی ہے اور دل کو بھی فائدہ ملتا ہے۔ اور اسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ 12ہفتے کے استعمال کے بعد شوگر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ السی میں موجود غذائی اجزاء ہمارے جسم میں موجود انسولین کے لیول کو مناسب مقدار میں رکھتے ہیں۔

 

 

 

 

 

Free Hit Counter
Free Hit Counter

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs