Benefits in Urdu

 

 

Bohar Tree Milk Benefits in Urdu

بوہڑ کے دودھ کے 11فائدے

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 


بوہڑ کا درخت جیسے بہت بڑا ہوتا ہے ۔ اسی طرح اسکے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ آپ اسکی ہر چیز (پتے، لکڑی، پھل، دودھ، چھال، جڑیں)وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔ سینکڑوں سالوں سے اس کے دودھ کو مختلف مردانہ اور زنانہ امراض کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 

1: وقت سے پہلے انزال 
برِصغیر پاک وہند میں بو ہڑ کے درخت کے مختلف حصوں کے سینکڑوں سالوں سے مردانہ اور زنانہ بانجھ پن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اسکے علاہ سرعتِ انزال یعنی قبل از وقت انزال کے لیے بوہڑ کے پتوں اور اسکے دودھ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ 

طریقہ نمبر1
1: بوہڑ کے نئے پتے توڑ کر اسکا دودھ اکٹھا کر لیں۔ 
2: اس دودھ کے 4-5قطرے چینی کے ساتھ مکس کر کے لیں۔ 
3: ان کو ہر روزے شام کے بعد پئیں۔ 
4: اس سے آہستہ آہستہ سرعتِ انزال کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 

طریقہ نمبر 2:
1۔ نئے پتے اور کونپلوں کو چھاؤں میں سکھا لیں۔ 
2۔ جب پتے سوکھ جائیں تو ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ 
3: اس پاؤڈر کے ہموزن گڑ بھی لیں اور پیس کر یک جان کر لیں۔
4: روزانہ صبح اس مکچر کو ایک چمچ لے کر ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پئیں۔ 
5: اس سے بھی آہستہ آہستہ قبل از وقت انزال کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 


2۔ کمر درد کے لیے
کمر درد میں بھی بوہڑ کا درخت کا دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
1۔ برگد کے درخت کا دودھ لے کر اور اسکو دن میں دو مرتبہ کمر پر لگائیں۔ 
2۔کمر درد آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گی۔ 

3۔ نامردی
.1بوہڈ کے درخت کے چند پکے ہوئے پھل لیں۔ 
.2ان کو سایہ دار جگہ میں رکھ کر خشک کر لیں۔ اور سوکھ جانے پر ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
3۔ اب اس میں تھوڑی سے مصری بھی شامل کر لیں۔ 
4۔ اس آمیزہ کو دن میں دو مربتہ ایک ایک چمچ کر کے لیں۔ ایک صبح اور ایک شام کے وقت۔ 

4۔ لیکوریا کا علاج
لیکوریا کے شکار خواتین بھی بوہڑ کو اس مسئلہ کے حل کے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ 
1۔ بوہڑ کے دودھ کے 5قطرے دن میں تین مرتبہ لیں۔ 
2۔ بوہڑ کے درخت کی چھال لے کر اسکو پیس لیں۔ 
3۔ اس پاؤڈر کو دن میں 2مرتبہ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ 

5۔ پیلے دانت کو سفید کرتا ہے
* بوہڑ کے درخت کے جڑ کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ 
* اس سے دانتوں اور مسوڑھوں پر مسواک کریں۔ 
* 5منٹ تک مسواک کرنے کے بعد منہ دھو لیں۔ 
* روزانہ ایسا کرنے پر آہستہ آہستہ پیلے اور میلے دانت سفید ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ 

6۔ مادہ تولید کو گاڑھا کرنے کے لیے
بوہڑ کا دودھ مادہ تولید کو گاڑھا اور مردانہ مسائل کا ایک بہترین دیسی نسخہ ہے۔ 
. 1بوہڑ کے تازہ دودھ کا ایک چمچ پانی کے ساتھ نہار منہ لیں۔
2: اس طرح سے ایک ہفتہ تک لیتے رہیں۔ 
3: یہ مادہ تولید کے گاڑھا بھی کرتا ہے اور اس سے باقی مردانہ مسائل بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ 

7۔ منہ سے بدبو
نیچے بتائے گئے طریقے کے مطابق نہ صرف منہ سے بدبو دور ہو گی۔ بلکہ دانت بھی سفید ہو جائیں گے۔ 
1۔ ایک آدھا کپ نیم کا پھل، ہریڑ، ایک کپ بوہڑ کے جڑیں (جو ہوا میں لٹک رہی ہوتی ہیں)، ایک چمچ لونگ اور ایک چمچ کافو ر بھی لیں۔
2۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے کوٹ پیس لیں ۔ تاکہ یہ سب یک جان ہو جائیں۔
3۔ اس مکسچر کو ہر کھانے کے بعد ٹوتھ پاؤڈر کے طور پر استعمال کریں۔

8۔ جلے ہوئے کے لیے
بدن کے جلے ہو ئے حصے پر بوہڑ کا یہ پیسٹ لگائیں۔
1۔ بوہڑ کے درخت کے چند تازہ پتے لیں۔
2۔ ان پتوں کے ہموزن دہی لے کر دونوں کے پیس لیں۔
3۔ اس مکسچر کو دن میں کئی مرتبہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں۔
 

9۔ دانت درد کے لیے
دانت درد ہونے کی صورت میں نیچے بتایا گیا نسخہ بنا کر استعمال کریں۔
1۔ 5چمچ بوہڑ کے درخت کی چھال (پسی ہوئی)، کتھا (1/4چمچ)، کالی مرچ(1/4چمچ) لیں۔
2۔ ان سب کو اچھی طرح سے پیس کر یک جان کر لیں۔ 
3۔ اس پاؤڈر کو متاثرہ دانت پر دن میں 2مرتبہ لگائیں۔

10۔ بالوں کے لیے
نیچے بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں۔ بال گرنا بھی بند ہو جائیں گے اور گرے ہوئے بال بھی دوبارہ اگ جائی گے۔ 
1۔ بوہر کے پتو ں کی 20-25گرام راکھ لیں اور اسمیں 100ملی لیٹر السی کا تیل بھی شامل کر دیں۔
2۔ اس سے سر پر مالش کریں۔ 

طریقہ نمبر 2
1۔ بوہڑ کے نرم پتوں کا عرق نکالیں اور اس کو سرسوں کے تیل میں مکس کریں۔
2۔ اس آئل کو تھوڑی دیر کے لے پکائیں۔
3۔ اس تیل کی بالوں کی جڑوں پر مالش کریں۔

11۔ ناک سے خون یعنی نکسیر کے لیے
1۔ بوہڑ کے تازہ پتوں کا عرق نکال لیں۔
2۔ ناک میں 3-4قطرے ڈالیں۔
3۔ ناک سے خون آنا فوراً بند ہو جائے گا۔ 

 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs