Benefits in Urdu

 

 

Castor Oil or Arandi Ka Tel ke Faide and Benefits in Urdu

کیسٹرآئل /ارنڈی کے تیل کے 7فائدے

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 

کیسٹر آئل کو اردو میں ارنڈی کا تیل یا روغنِ ارنڈ اور انگلش میں Castor Oilکہا جاتا ہے۔ یہ تیل پرانے وقتوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ اس کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ خاص طور پر قبض دور کرنے کے لیے، بالوں کو لمبا کرنے کے لیے، جلد کو چمک دار او ر نرم کرنے کے لیے۔ 
آئیے کیسٹر آئل کے 7فائدے جانتے ہیں۔

1۔ چہرے اور جلد کے لیے مفید
جب کبھی بھی چہرے کی خوبصورتی اور صحت کی بات کی جاتی ہے تو کیسٹر آئل کا ذکر بھی ضرور آتا ہے۔ اس تیل کا استعمال کرنے سے جلد کے مسائل جیسا کہ جلی ہوئی جلد، روکھی اور خشک، سخت جلد وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں۔ 
طریقہ استعمال
1 ۔ کیسٹر آئل میں کاٹن کا ایک ٹکڑا لگا کر اچھی طرح سے بھگو لیں۔
2۔ چہرے یا جسم کے کسی بھی حصہ پر لگائیں۔ آنکھوں اور منہ میں نہ جائے۔ بہتر ہے کہ رات بھر لگا رہنے دیں۔ یا پھر کم از کم ایک گھنٹہ ضرور لگائیں۔ اور منہ دھو لیں۔
3۔ آپ مسلسل کئی دن تک لگائیں ۔ جلد ہی نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ 

2 ۔ عمر بڑھنے کے نشانات اور چہرے کی جھریاں 
کیسٹر آئل کو جب جلد پر لگایا جاتا ہے تو یہ اندر تک اپنا اثر کرتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر اور دوسرے حصوں پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور جلد بے جان ہونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں ہفتے کم 2-3مرتبہ اوپر بتائے گئے طریقہ کے مطابق کیسٹرآئل لگائیں۔ اس سے جلد نرم رہے گی، جھریاں نہیں پڑیں گی اور جلد چکمدار بھی ہو جائے گی۔ 

3۔ بال گھنے اورلمبے 
اگر آپ بالوں کے لیے کسی بھی تیل کی بجائے کیسٹر آئل کا استعمال شروع کریں تو بال نہ صرف لمبے ہونا شروع ہو جائیں گے بلکہ موٹے اور صحتمند بھی ہو جائیں گی۔ دراصل! کیسٹر ائل سر کی جلد میں خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے ۔ جس سے بالوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ 
اس تیل میں کافی مقدار میں Omeg-9بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے بالوں کی نشو ونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ کیسٹر آئل سے دو مونہے یا دو شاخہ بال بھی ختم ہو جاتے ہیں، بال ٹوٹتے نہیں او ر اس کے استعمال کے بعد آپ کسی کنڈیشنر یا Moisturizesکی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ 

4۔ کیسٹر آئل ۔ بہترین قبض کشا
کیسٹر آئل کو بہت عرصہ سے قبض کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ اب بھی دیسی طریقہ علاج میں قبض کی دوائی کی طور پر استعمال کروایا جاتا ہے۔ اصل میں کیسٹر آئل میں پایا جانے والا Ricinoleic acidقبض کو فوری طور پر ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ 

5۔ ہڈیوں اور جوڑوں کا درد
ہڈیوں کے بہت سے مسائل کا حل بھی کیسٹر آئل میں بھی ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ پٹھوں کے درد اور سوجن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 
طریقہ استعمال
1۔ ایک کپڑا لے کر اس کو چوکور شکل میں لپیٹ لیں ۔اور اچھی طرح سے کیسٹر آئل میں ڈبو لیں۔ 
2۔ اب اس کو درد والی جگہ پر لگا لیں۔ اور اوپر سے کسی دوسرے کپڑے سے کور کر لیں یعنی باندھ لیں۔ 
3۔ اب اسکے اوپر گرم پانی کی بوتل لگائیں۔ ایک گھنٹہ تک اسی طرح کریں۔ 

6۔ قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے
ماہرین غذائیت نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ کیسٹر آئل قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے ہمارے جسم کا مدافعاتی نظام بہتر ہو جاتا ہے۔ کیسٹرآئل کا استعمال T-11 Cellsکو بڑھا دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں مدافعت کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ اور ہم بہت سے بیماریوں سے بچ پاتے ہیں۔

7۔ کمر درد کا علاج
کمر درد کے لیے کیسٹر آئل ایک بہترین علاج ہے۔ درد والی جگہ پر اس تیل کا مساج کرنے سے درد بھی ختم ہو جاتی ہے اور پٹھوں کی سختی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ 
طریقہ استعمال
1۔ کمر درد والی جگہ پر کیسٹر آئل کو اچھی طرح سے مالش کریں۔
2۔ اب کسی سے کہیں کہ درد والی جگہ پر کوئی صاف سا کپڑا رکھ دیں۔ اور اس کو کافی دیر تک ایسے ہی رہنے دیں۔
3۔ کپڑے کے اوپر گرم پانی والی بوتل بھی رکھیں۔ تاکہ درد والی جگہ کو آرام ملے اور سختی بھی دور ہو۔ 
4۔ تین دن تک یہی عمل دہرائیں۔
 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs