Benefits in Urdu

 

 

Gond Katira Benefits in Urdu and Laddu

گوند کتیرا کے5 فائدے 

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 

(1) گرمی کو دور کرتا ہے
گوند کتیرا کا استعمال پاکستان اور انڈیا میں کافی عرصہ سے ہو رہا ہے۔ اسکو خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں اس لیے لیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ جس کی وجہ سے ہمارے جسم کا ٹمریچر ٹھیک رہتا ہے اور ہم گرمی اور لو لگنے سے بچ پاتے ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کو پلایا جاتا ہے جن کو گرمیوں میں ناک سے خون آنے لگتا ہے۔ زیادہ ترگوند کتیرا کو شربت کی شکل میں پیا جاتا ہے۔ 

(2) مردانہ طاقت میں اضافہ
گوند کتیرا مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے بہت ہی زبردست گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ ہر طرح کے مردانہ مسائل کے لیے بہت ہے مفید چیز ہے۔ اسکو گرمیوں میں آپ دن میں 2سے 3مرتبہ لے سکتے ہیں۔ 
1: 10گرام گوند کتیرا لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
2: اگلی صبح اسمیں ایک چمچ چینی ڈال کر پئیں۔ 
3: آپ ایک ہفتہ میں 3بار ٹھنڈے پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ 

(3) جلد کی خوبصورتی کے لیے گوند کتیرا کا ماسک
گوند کتیرا جلد کو بہتر بنا کر آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہے جو آپ کوبڑھتی عمر کی وجہ سے ہونے والے جلدی کے مسائل سے بچاتی ہیں۔ خاص طور پر جلد پر پڑنے والی جھریاں اور داغ دھبے وغیرہ۔ گوند کتیرا سے بنا ماسک بنانے کا 
1: گوند کتیراکو چند گھنٹے کے لیے بھگو دیں اور پھر نتھار لیں۔ 
2: اب اسمیں 2چمچ انڈے کی سفیدی، ایک چمچ دودھ، 2چمچ بادام باریک پسے ہوئے ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں
3: آپ اس ماسک کو 20منٹ تک کے لیے اپنے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگا رہنے دیں ۔ بعد میں دھو لیں۔ 


(4) قبض کو دور کرتا ہے
اس کے استعمال سے نہ صرف قبض نہیں ہوتی بلکہ اس سے انتڑیاں اور معدہ بھی ٹھیک کام کرنے لگتا ہے۔ ایسے لوگ جو گرمیوں میں اس کو استعمال کرتے ہیں ان کو قبض کی شکایت باقی لوگوں کی نسبت بہت کم ہوتی ہے۔ 
1: کچھ گھنٹوں کے لیے تھوڑا سا گوند کتیرا پانی میں بھگوئیں۔اس سے یہ دوگنے سائز کا ہو جائے گا۔ 
2: اب آپ اس کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اور لیموں کا رس بھی شامل کر کے پی سکتے ہیں۔ 
3: چونکہ گوند کتیرا کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لیے آپ اسمیں چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 

(5) عورتو ں میں ڈلیوری کے بعد کمزوری دور کرنے کے لیے
عورتیں ڈلیوری کے بعد بہت کمزور ہو جاتی ہیں کیونکہ اسمیں کافی سارا خن بہہ جاتا ہے اور جسم اچانک ہی کمزور ہوجاتا ہے۔ گوند کتیرا کے استعمال کرنے سے فوری طور پر طاقت مل جاتی ہے ۔ اس کے لیے خاص طو ر پر گوند کتیرا سے بنے ہوئے لڈو استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

گوند کتیرا کے لڈو بنانے کا طریقہ
اجزاء: (گندم کا آٹا: 250گرام، پسی ہوئی چینی: 250گرام، گھی: 175گرام، 
پسی ہوا گوند کتیرا:15گرام، الائچی پاؤڈر: آدھا چمچ، بادام ، اخروٹ: ایک ایک چمچ)
1: کسی فرائی پین میں گھی گرم کریں، اسمیں گوند کتیرا ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کر لیں۔ گوند کو باہر نکال کر 5 منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر گرائنڈ کر لیں۔ 
2: اسکے بعد اسی گھی میں آٹا بھی فرائی کر لیں جبتکہ کہ اسکا رنگ تبدیل نہیں ہو جاتا۔ 
3: اب چولہا بند کر کے اسمیں باقی ساری چیزیں بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اپنی مرضی کے سائز کے لڈو بنا دیں۔ 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs