Benefits in Urdu

 

 

Jo ka Atta, Dalia and Pani Benefits in Urdu

جو کےآٹا، دلیہ اور پانی کے 7      فائدے

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 

جو ہزاروں سالوں سے دنیا کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوتا رہاہے۔ سائنسی تحقیق نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کے کئی فائدے ہیں۔ 
آپ جو کو مختلف طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں ۔

مثلاً
جو کے آٹا کے روٹی
جو کا دلیا
 جو کا پانی بنا کر 
جو کا شربت بنا کر یعنی ستو کی شکل میں
آپ چاہےجو کےآٹا کا روٹی بنا کر کھائیں، ناشتہ میں دلیہ کی شکل میں کھائیں یا اس کا پانی پئں۔ اس کے فائدے ہر شکل میں ہی ہیں۔ آئیے دیکھتے یہ کو جو کے استعمال کرنے کے کون کون سے 7 فائدے ہیں۔
1۔دل کے لیے مفید ہے
جو میں بہت زیادہ مقدار میں Niacinپایا جاتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں کی روک تھام میں بہت مفید ہوتا ہے۔ Niacinمیں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ اس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اوراس سے خون میں لوتھڑے بھی نہیں بنتے جو کہ دل کے دورہ یا فالج کا سبب بن جاتے ہیں۔ ایک کپ جو کا روزانہ استعمال کرنے سے ہمیں ہر روز 14.2% Niacinکی مقدار مل جاتی ہے۔ 

2۔شوگرسے بچاؤ کے لیے
جو لوگ ثابت جو کا آٹا کے مسلسل استعمال کرتے رہتے ہیں ان کو شوگر کی بیماری لگنے کے چانسز بہت ہی کم ہو جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ جن لوگوں کو شوگر کی مرض لاحق ہو چکی ہے انکو کو بھی عام طور پر جو کے آٹا کی روٹی تجویز کی جاتی ہے۔ آپ جو کی روٹی یا پھر جو کا دلیا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جو کے آٹا میں گندم کا آٹا اور چنے کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ 

3۔ بڑی آنٹ اور چھوٹی آنت کے لیے مفید
جو میں چونکہ بہت زیادہ مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے اس لیے یہ آنتوں اور معدہ کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ جو کے مسلسل استعمال سے آنتوں کے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے اور اس سے قبض بھی نہیں ہوتی۔ جو کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا لینا چاہیے۔ 

4۔ موٹاپا کو کم کرتا ہے
چاہے آپ جو کا شربت وغیرہ بنا کر پئیں اور چاہے آپ اس کی روٹی یا دلیہ کھائیں۔ جو میں ایسی غذائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے بڑھے ہوئے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جو کے روزانہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ موٹاپا کا شکار لوگوں کو اپنی غذا میں بھی تبدیلیاں کرنی چاہیے۔ 

5۔ جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے مفید
چونکہ جو میں بہت زیادہ مقدار میں فاسفورس Phosphorusاور کاپر Copperپائے جاتے ہیں ۔ اس لیے یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بچانے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ اگر آپ ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو جو کا شربت بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ جو میں موجود Mangneseبھی ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ 

6۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے
جو کے استعمال سے آپ کے جلد پر بھی بہت اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد خوبصورت اور چمکدار ہو جاتے ہے۔ 
طریقہ نمبر 1: 3کپ پانی میں 3چمچ پسے ہوئے جو ڈال کر ایک گھنٹہ تک کے لیے پکنے دیں۔ اسکے بعد تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر فریج میں رکھ دیں۔ اب آپ اسکو Cleanserکے طور پر اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ اور اسکے بالکل کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔ کچھ دیر لگا رہنے دیں۔سوکھنے پر دھو لیں۔ اس سے چہرہ نرم اور بالکل صاف ہو جائے گا۔ 
طریقہ نمبر 2: آپ جو کا شربت یا پنی بھی مسلسل پئیں ۔ اس سے بھی جلد صاف اور نرم ہو جاتی ہے۔ 

7۔ پیشاب کی نالی میں انفیکشن 
1: 2چمچ جو کو روسٹ کر لیں۔ 
2: ایک کپ گرم پانی میں روسٹڈ جو ڈال دیں ۔ اور ایک چٹکی نمک بھی ڈال لیں۔
3: اس کو ہر روز پینے سے پیشاب کی نالی کی انفیکشن دور ہو جائے گی۔ 

8۔ یرقان کا علاج   ۔جو کے ساتھ
1: جو کے 2 بڑے چمچ لیں ۔ 8گلاس پانی میں 2گھنٹے تک کے لیے پکنے دیں۔ 
2: اس کے بعد اس کو چھان کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ آپ اس میں لیموں کا رس، شہد یا چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔
3: دن میں 4-5مرتبہ استعمال کریں۔
 
 

 

 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs