BestPakistaniWebs

Faide

 

Karela Juice Banane ka Tarika and 7 Benefits

Karela Juice Banane ka Tarika aur pene ke Fayde

 

Karela Juice is very bitter but has lot of benefits for skins, sugar and for many other disease. There are lots of home remedies you can make from Karela Juice. It is used from hundreds of years ago.  If you become used to drink Karela Juice then you can prevent from many diseases. It is also natural cleaner of blood. also has benefits in pait ke kareeay, skin diseases, instine problems and many others.

Let's see How to make its Juice at home (Karela ka Juice banane ka Tarika and its benefits. )

 

کریلے کا جوس بنانے کا طریقہ اور 7فائدے

 

 

 

کریلا کو سینکڑوں سالوں سے اشیا اور افریقہ میں کھانے کے علاوہ مختلف بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ترکی میں اس کا استعمال پیٹ کی بیماریوں کے لیے آج بھی کیا جاتا ہے۔ کریلے کا ذائقہ بے شک ذرا کڑوا ہوتا ہے۔ مگر یقین جانیئے اگر آپ ہمت کے کر اس کو پینے کے عادی ہو جائیں گے تو کئی طرح کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ مثلاً کریلا کے جوس پینے سے شوگر، خون صاف ہوتا ہے، پیٹ کے کیڑے، جلد کی بیماریاں، انتڑیوں کی بیماری اور بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کریلے کا جوس کیسے بناتے ہیں۔ اور اسکے کون کون سے 7فائدے ہیں۔ 
کریلے میں پائے جانے والے غذائی اجزاء


کریلے قدرتی غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتا ہے۔ اسمیں کافی مقدار میں وٹامن اور منرل ہوتے ہیں۔ 
بیٹا کیروٹین تھائیمین ربوفلاوین نیاسین
وٹامنA وٹامن B6 وٹامنC وٹامنE وٹامن K
کیلشیم آئرن میگنیزیم میگنیز فاسفورس
پوٹاشیم سوڈیم زنک
 


کریلے کا جوس بنانے کا طریقہ


اگر آپ چاہیں تو صرف کریلے کا جوس بنا سکتے یہں۔ یا پھر اس میں مختلف چیزیں ڈالیں جس سے نہ صرف اس کا ذائقہ تبدیل ہو جائے گا بلکہ پینے میں آسانی ہو گی اورساتھ میں ان چیزیوں کے پینے سے الگ سے فائدہ بھی ہو گا۔ 
1۔2-3میڈیم سائز کے کریلے کاٹ کر ان کو صاف کر لیں۔ 
2۔باریک کاٹ کر پانی میں 20-30منٹ تک کے لیے بھگو دیں۔ 
3۔اسکے بعد اسی پانی سمیت بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ 
4۔جوس تیار ہے ۔ فریش ہی پئیں۔ 
5۔آپ اسمیں کالا نمک، سفید نمک، لیموں کا رس، شہد، سیب، ادرک، کالی مرچیں اور چاٹ مصالحہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 


کریلے کے جوس کے فائدے


1۔شوگر کا بہترین علاج
پاکستان میں شوگر کا مرض عام ہے اور بلڈ پریشر کے بعد دوسرا بڑا مرض ہے۔ اگر کریلے کا جوس پینے کا معمول بنایا جائے تو شوگر سے بچا جا سکتا ہے۔ اور اگر کسی کو شوگر کا مرض ہو چکا ہے تو اس کے پینے سے شوگر کا لیول ٹھیک رہتا ہے۔ شوگر کا جوس بنا کر چھان لیں اور ہر صبح نہار منہ 2چمچ لیں۔ ایسا کرنے سے ضیابیطس کی بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے۔ آپ کریلا کے جوس کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔ یا اسکا سالن بھی استعمال کرتے رہیں۔ 

2۔خون کو صاف کرتا ہے۔ 
جب خون صاف ہو گا تو ہم کافی طرح کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ کریلے میں ایسی خصوصیات ہیں کہ اس کے پینے سے خون صاف ہو جاتا ہے۔ خون میں سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں اوراس کا اثر پورے جسم کے باقی اعضاء پر خود بخود پڑتا ہے۔ کریلے کا جوس پینے سے جلد پر دانے ، کیل ، مہاسے اور دانے وغیرہ نہیں بنتے اور چہرہ اور جلد بالکل صاف رہتے ہیں۔ 


3۔پیشاب کی بندش کا لا جواب علاج
کچھ لوگوں کو پیشاب کی بندش یعنی Urine Retentionکا مرض ہو جاتا ہے۔ اسکا علاج بھی کریلے میں ہیں۔ یہ بیماری عام طور پر بڑ ی عمر ک لوگوں میں ہوتی ہے۔ اسکے لیے 15-20گرام کریلے کے پتوں کا جوس بنا لیں اور اسمیں چٹکی بھر ہینگ بھی شامل کر لیں ۔ یہ روزانہ پینے سے پیشاب کی بند ش کھل جائے گی۔ 

4۔جگر کے لیے بہترین ہے
کریلے کا جوس ایک طرح سے جگر کے لیے ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر اسے ہر روزا پیا جائے تو اس سے جگر بالکل ٹھیک رہتا اور صیح کام کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاہ ہروزانہ جوس پینے سے قبض بھی نہیں ہوتی اور ساتھ ہی معدہ بھی بالکل صیح کام کرتاہے۔ یعنی ایک کریلے کا جوس اور بے شمار فائدے۔ کالا نمک ڈال کر پینے سے جگر کو بہت فائدہ ملتا ہے۔

5۔پاؤں کی جلن کا علاج
پاؤں کے تلوے میں اکثر لوگوں کو جلن ہوتی ہے۔ ان کا دل کرتا ہے کہ جوتے اتار دیں اور ٹھنڈے پانی میں پاؤں ڈال دیں۔ پاؤں کی جلن کو دور کرنے کے لیے کریلے کا جوس نکال کر اس کو پاؤں پر ملیں اور 5-10منٹ ایسا کرتے رہیں۔ دو ہفتے ایسا کرنے سے یہ بیماری بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

 

؂6۔پیٹ کے کیڑوں کا قدرتی علاج ہے۔
اگر کسی کو پیٹ میں کیڑے ہیں تو اسے دوائیاں لینے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ کریلے کا جوس پی سکتا ہے ۔ کریلے کے جوس میں تھوڑی مقدار مین ہینگ ڈالیں اور پی لیں۔ بچوں اور بڑوں سب کے لیے مفید ہے۔ کریلے کا جوس پینے کے بعد چند گھنٹے تک کچھ بھی مت کھائیں۔ تاکہ سارے کیڑے مر جائیں۔ 
 

؂7۔گردوں کی پتھری کا علاج
کریلے کا جوس گردوں کی پتھری کا بھی قدرتی علاج ہے۔ روزانہ نہار منہ یعنی کچھ کھائے پئیں بغیر 2چمچ کریلے کا جوس پئیں۔ایسا کرنے سے گردے کی پتھری کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوجائیں گے اور پیشاب کے رستے باہر نکل جائے گی۔ 

 


 

 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs