Benefits in Urdu

 

 

Lehsan ke Faide in Urdu

لہسن اور اس کے تیل کے 7 فائدے

 

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 

لہسن کا سائنسی نام Allium Satviumہے۔ اس کا استعمال تقریباً ہر گھر میں روزانہ ہی ہوتا ہے۔ لہسن میں موجود Allicin اورDaillyl Sulfidesموجود ہوتے ہیں۔ جو ہمارے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ لہسن کو کئی طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے کیپسول بھی ملتے ہیں۔ آپ اس کا تیل بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ 
آئیے دیکھتے ہیں کہ لہسن کے تیل کے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔ 

1۔ کیل، مہاسوں اور پھنسیوں کا بہترین علاج
لہسن کا تیل چہرے اور جلد کے دوسرے حصوں پر موجود کیل مہاسوں اور پھنسیوں کا بہترین علاج ہے۔ لہسن میں selenium, allicin, vitamin C, copper and zincموجود ہوتے ہیں۔ یہ جلد کی تمام بیماریوں کا علاج ہیں۔ کسی بھی Face Packمیں چند قطرے لہسن کے تیل کے ڈال کر مکس کر یں اور چہرے پر 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں۔ 
 

2۔ قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے
لہسن اور لہسن کا تیل دونوں ہی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔ جس سے نزلہ ، زکام کھانسی اور دوسری کئی بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لہسن میں vitamins C, B1, and B6, allicin, iron, and phosphorousہوتے ہیں جو ہمارے اندرونی نظامِ مدافعت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
 

3۔ کان کی انفیکشن کا علاج
اگر کسی کو کان میں انفیکشن ہے تو لہسن کا تیل اس کا سب سے آسان اور سستا ترین علاج ہے۔ چند قطرے لہسن کے تیل میں چند قطرے زیتون یا سرسوں کے تیل کے ڈال کر گرم کر لیں۔ اب اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ کاٹن کے ٹکڑے پر لگا کر کان کے اندر لگائیں۔ انفیکشن ٹھیک ہو جائے گی۔ 
 

4۔ مچھروں سے نجات
مچھروں سے تنگ ہیں تو لہسن کا بنا ہوا تیل ہاتھوں، بازؤں، پاؤں وغیرہ پر لگا لیں ۔ مچھر قریب نہیں آئیں گے۔ دوسرے کیڑے مکوڑوں سے بھی بچے رہتے ہیں۔ اگر آپ کو الرجی ہوتی ہے تو پہلے تھوڑا سا تیل لگا کر دیکھیں۔ کہ آپ کو اس سے الرجی تو نہیں ہوتی۔ 

5۔ دانت درد کا علاج
لہسن کا تیل دانت درد کا بہترین علاج ہے۔ اس سے مسوڑھوں کی سوجن بھی دور ہوتی ہے۔ ایک کاٹن کے ٹکڑے پر لہسن کے تیل لگا کر داڑھ میں یا دانت میں لگائیں۔ کچھ ہی دیر میں دانت درد دور ہو جائے گا۔ تھوڑا سا نمک اور لونگ بھی پیس کا ڈال لیں۔ 

6۔ بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔
لہسن میں sulphur, vitamin E, vitamin C, vitamin B6 and vitamin B1کی وجہ سے بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔ رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح سر کی مالش کر یں۔ رات بھر لگا رہنے دیں۔ اور دن میں شیمپو سے دھو لیں۔ 


7۔ جلد کی خارش کا علاج
اگر جسم کے کسی بھی حصہ پر خشکی اور خارش ہے تو زیتوں کا تیل اور لہسن کا تیل ملا کر لگائیں۔ خارش ختم ہو جائے گی۔ 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs