BestPakistaniWebs

Faide

 

Malta Ke Chile ke 7 Fayde

Malta Ke Chilke ke fayde

Benefits         Fruits

 

 

 مالٹا کے چھلکے کے حیرت انگیز فائدے اور استعمال

 

 

 


ہر کسی کو مالٹے کھانااچھا لگتا ہے۔ یہ پھل غذائی فائدوں سے بھر پور ہوتاہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ مالٹے کے چھلکے بھی پھل سے کم نہیں ہیں۔ بلکہ ان کے بھی کئی فائدے ہوتے ہیں۔ مالٹے کے چھلکے میں کئی طرح کی غذائی اجزاء مثلاً اس میں 60 سے زیادہ Flavnoidsاور 170سے زیادہ Phyonutrients پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سی قسم کے وٹامن، منرل اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ آئیے تفصیل سے جانتے ہیں کہ مالٹے کے چھلکے کس کس کام آ سکتے ہیں۔ 


1۔چھینک اور الرجی سے روکتا ہے۔


چھینک سانس کی نالی میں کسی نہ کسی رکاوٹ یا الرجی کی وجہ سے آتی ہے۔ اگر کسی کو بہت زیادہ چھینکیں آتی ہوں تو وہ مالٹے کے فریش چھلکا سونگھیں یا پیس پر اپنے پاس رکھ لیں اور جب بھی چھینک آنے لگے تو فوراً اس کو سونگھ لیں۔ الرجی کا علاج بھی مالٹے کے چھلکے میں ہی ہے۔ اس کو سونگھنے سے الرجی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ 


2۔دانت سفید کرنے کے لیے


دانتوں کو سفید کرنے کے لیے فریش مالٹے کے چھلکے کے دانتوں پر ملیں۔ یا چھلکے کو پیس کر اس کو منجن کی طرح سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یا برش کے ساتھ لگا کر 3منٹ تک برش کرتے رہیں۔ اس نہ صرف دانت بالکل سفید ہو جائیں گے بلکہ دانت کو کیڑا بھی نہیں لگے جس سے دانت گرنے سے بچ جائیں گے۔ 


3۔چہرے کو سفید کرنے کا فیس ماسک


مالٹے کے چھلکے چہرہ کو سفید کرنے، بے داغ اور چکمانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ 
1۔ مالٹے کے چھلکوں کو اچھی طرح سے سکھا کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ 
2۔ایک چمچ دہی، 1چمچ شہد اور 2چمچ مالٹے کے چھلکے کا پاؤڈر مکس کر لیں۔ 
3۔اس پیسٹ کو 15منٹ تک چہرے پر لگا کر رکھیں۔
4۔ اسکے بعد چہرہ کو دھو لیں۔ فرق فوراً نظر آئیے گا۔ ہفتے میں 2-3دہرائیں۔ 


4۔مالٹے کے چھلکے کی چائے


چین میں پرانے وقتوں سے مالٹے کے چھلکے کی چائے بنا کر پی جاتی ہے۔ دراصل نہ صرف اس کا Tasteاچھا ہوتا ہے بلکہ اسکی کے کئی فائدے بھی ہوتے ہیں۔ یہ چائے پینے سے سینے کی جکڑن، نزلہ ، زکام، بلغم کا مسئلہ اور دوسرے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ ایک کپ چائے بنانے کے لیے یہ طریقہ ہے۔ 
1۔ فریش مالٹے کے چھلکے ایک چمچ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ 
2۔ پانی میں ڈال کر ابالیں اور آگ بند کر کے ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ 
3۔اس کی بعد نیم گرم کر کے پی سکتے ہیں۔ 


5۔گرتے بالوں اور خشکی کا علاج


مالٹے کے چھلکے بالوں کے مسائل کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ گرتے بالوں، خشکی اور روکھے بالوں کے لیے مالٹے کے چھلکے کو ضرور استعمال کریں۔ اس کو کئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔ 
1۔مالٹے کے چھلکے باریک کٹے ہوئے آدھا کپ اور ایک کپ دہی کو مکس کر لیں۔ 
2۔ان کو اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اور اسکو گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ 
3۔ سارے بالوں کی جڑوں میں اس کو اچھی طرح سے لگا کر 2گھنٹہ تک لگا رہنے دیں۔ 
4۔ اسکے بعد نیم گرم پانی سے بال دھو لیں اور کنڈیشنر بھی کر لیں۔


6۔گھر میں خوشبو کے لیے


مالٹے کے چھلکے کا استعمال کریں ۔ آپکو اپنے کمرے میں ائیر فریشنر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 
1۔ 2مالٹے کے چھلکے ، دار چینی، پودینہ ابالیں اور اسمیں لیموں کا رس بھی ڈالیں۔ 
2۔ اس کو کسی برتن میں ڈال کر رکھ دیں۔ اس کمرے سے فریش خوشبو آتی رہے گی۔ 
3۔یا سپرے والی بوتل میں ڈال کر سپرے بھی کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر اپنے پودوں پر کر دیں۔ 


7۔مچھروں کو دور بھگائے


اگر آپ مچھروں اور دوسرے کیڑ ے مکوڑوں کو بھگانا چاہتے ہیں تو
اپنے جسم پر مالٹے کے فریش چھلکے ہاتھوں، بازؤں وغیرہ پر اچھی 
طرح رگڑیں۔ اس سے آپ کو دو فائدے ہوں گے ۔ ایک تو مچھر
قریب نہیں آئیں گے اور جلد کے لیے بہت مفید ہیں۔ 

 

Everyone likes to eat orange. It is full of Vitamin C and many other Vitamins and Minerals. You would be surprised to know that its peel is also full of notorious ingredients. Orange peel is also full of many of kinds of Minerals and Vitamins. It is very useful for skin, hair and many other body parts. Get here more information about orange peel uses and benefits.

 

Free Hit Counter
Free Hit Counter

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs