Benefits in Urdu

 

 

Tukhm Malanga ke Faide in Urdu

تخم ملنگا کے فائدے

 

Health Benefits  -   Remedies  -  Buy Online  -  Cautions

 

استعمال کرنے کے طریقے

تخمِ ملنگا کو استعمال سے پہلے ویسے تو کم از کم 1سے 2گھنٹے تک بھگو کر رکھنا زیادہ بہتر ہے مگر جلدی کی صورت میں ان کو گرم پانی میں بھگو دیں اور 15-20منٹ کے بعد استعمال کر لیں۔
آپ تخمِ ملنگا کو مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں۔ 
یاد رکھیں! کہ آپ جتنی مقدار میں تخمِ ملنگا کو بھگوئیں گے یہ کچھ ہی دیر بعد اپنے سائز سے ڈبل ہو جائیں گے۔ 

* تخمِ ملنگا کو پانی میں ، جوس میں، چائے میں یا کسی بھی طرح کے ڈرنک میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔
* آپ ان کو ملک شیک وغیرہ میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔
* ہر طرح کی سلاد ، فروٹ سلاد، رشین سلاد یا سادہ سلاد کے اوپر ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
* کسی بھی طرح کی میٹھی ڈش کے اوپر ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
* دہی میں ڈال کر بھی کسی بھی وقت لے سکتے ہیں۔

1۔معدہ کی گرمی، گیس اور تیزابیت کے لیے فور ی حل
اگر تخم ملنگا کو بھگو کر دن میں 1-3مرتبہ استعمال کیا جائے تو معدہ کے کافی امراض جیسا کہ گیس، تیزابیت وغیرہ سے بچا جا سکتے ہے۔ 
1۔ ایک چمچ تخم ملنگا اور ایک کپ دودھ لیں اور اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ 
2۔ اگر چینی ملانا چاہتے تو ملا لیں ، اس کے بغیربھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
3۔ کچھ دیر فریج کے اوپری حصے یعنی فریزر میں رکھیں اور خوب ٹھنڈا ہونے دیں۔
4۔ اس کے استعمال سے آپ کے معدہ میں گرمی ، جلن کا احساس فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔ 

2۔ شوگر کا علاج 
تخم ملنگا ذیابیطس 2کے کو کنٹرول کر کے نارمل کرنے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔ 
1۔ ایک چمچ کو پانی میں بھگو دیں۔
2۔ ایک گلاس یا ایک کپ دودھ اور ذائقہ کے لیے ونیلا بھی شامل کر لیں۔
3۔ اسکو ہر روز استعمال کرنے سے شوگر نارمل ہو جاتی ہے۔ 

3۔قبض کا علاج
جس طرح سے اسبغول کا چھلکا قبض کے لیے ایک بہت ہی آسان گھریلو علاج ہے ۔ 
بالکل ویسے ہی تخم ملنگا بھی ہے۔ 
1۔ ایک سے دو چمچ کو پانی یا دودھ میں بھگو دیں۔ 
2۔ رات کو سونے سے پہلے پی کر سوئیں۔
3۔ صبح کے وقت قبض کی شکایت نہیں رہے گی۔ 

4۔ موٹاپا میں کمی کے لیے
تخم ملنگا اس بات کے لیے بہت مشہور ہے کہ اس میں کافی مقدار میں ALAیعنی Alpha-Linolenic Acidپایا جاتا ہے ۔ جس کا مطلب ہے اچھی کوالٹی کا Omega-3 Factty acids۔ یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے زیادہ بھوک کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور بار بار اور زیادہ کھانا کے طلب کم ہو جاتی ہے۔ 
1۔ کھانا کے ٹائم سے 1-2گھنٹے پہلے ہی تخم ملنگا کو دہی پر چھڑک کر یا کسی بھی اور طریقے سے کھا لیں۔ 
2۔ زیادہ بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں فائبر کی مقدار بھی اچھی خاصی پائی جاتی ہے۔ 
3۔ کچھ دن ایسا کرنے سے وزن میں خود بخود کم آنی شروع ہو جائے گی۔ 

5۔ جسم کی گرمی کو دور کرتا ہے
تھائی لینڈ میں خصوصاً سخت گرمیوں کے موسم میں میں تخم ملنگا کو گرمی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
1۔ 1-2چمچ تخم ملنگا کو بھگو کر رکھ دیں۔ 
2۔ اب اس کو دودھ، پانی ، شربت، شکنجی یا ناریل کے پانی میں مکس کر کے پئیں۔
3۔ میٹھا کرنے کے لیے شہد یا چینی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 

6۔ بالوں اور جلد کی خوبصورتی اور اچھی صحت کے لیے
جلد کے بہت سارے مسائل کو ختم کرنے کے لیے نیچے بتائے گئے طریقہ کے مطابق استعمال کریں۔ بالوں کی تخم ملنگا میں بہت زیادہ مقدار میں پروٹین، وٹامن Kاور آئرن موجود ہوتا ہے۔ جو کہ بالوں کی مضبوطی کے لیے بہت ہی مفید ہیں۔
1۔ آدھا چمچ سے ایک چمچ خشک تخم ملنگا لیں اور اسے پیس لیں۔
2۔ اب ان کو ناریل کے تیل میں گرم کر لیں۔ 
3۔ اس پیسٹ کو بالوں پر اور جلد کے متاثرہ حصے پر لگا لیں۔ 

7۔ نزلہ ، زکام اور کھانسی کا علاج
تخم ملنگا میں کافی مقدار میں Antispacmodicخصوصیات پائی جاتی ہے جس کہ وجہ سے جسم کے پٹھے نرم رہتے ہیں۔ اس لیے تخم ملنگا کو خشک کھانسی کے لیے استعمال کروایا جاتا ہے۔ 
1۔ 1-2چمچ تخم ملنگا نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔
2۔ تقریبا15-20منٹ بعد پانی کے ساتھ ہی استعمال کر لیں۔
3۔ ہو سکتے توشہد کے ساتھ لیں ۔ کھانسی میں زیادہ مفید ہو گا۔ 

 

 

 

All Rights Reserved @ BestPakistaniWebs