History in Urdu

 

 

History of Bill Gates, House Facts

 

 

Bill Gates History in Urdu. Know here about most richest person from decades. How was his childhoods, house, money and other facts about bill gates. He remains in the list of richest people of the world from many years. He is owner of Microsoft, Bill Gates Foundation and other organization. Let's know more about Bill Gates life in Urdu.

بل گیٹس
بل گیٹس جن کا پورا نام William Henry Gates III ہے اکتوبر 28، 1955 کو سیٹل واشنگنٹن میں پیدا ہوئے۔ اس وقت ان کی رہائش یا گھر Medina Washingtonمیں ہے۔ بل گیٹس کئی سالوں سے دنیا کے سب سے امیر ترین لوگوں کے لسٹ میں ہیں۔ یہ مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ کئی فلاحی ادارے چلاتے ہیں اور مشہور انوسٹر بھی ہیں۔ 
1975میں بل گیٹس نے مائیکروسافٹ لانچ کی تھی۔ اس کے بعد سے یہ دنیا کی سب سے بڑی سافٹ وئیر کمپنی بن گئی۔ وہ اس وقت مائیکروسافٹ میں فل ٹائم جاب نہیں کرتے بلکہ زیادہ تر وقت اپنی NGO جو انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر بنائی ہے کو زیادہ ٹائم دیتے ہیں۔ 
 

بل گیٹس کی شروعاتی زندگی
بل گیٹس Seattle, Washington میں 1955کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک وکیل کے بیٹے ہیں۔ اسکے والدین انگلش، جرمن، آئرش اور سکاٹش آئرش نسل سے تعلق رکھتے تھے۔ گیٹس کے دو بہنیں بھی ہیں۔ بل گیٹس کے والدین چاہتے تھے کہ وہ بڑا ہو کر اچھا وکیل بنے۔ اس نے سب سے پہلے اپنے سکول میں کمپیوٹر کی لینگوئجBASICمیں دلچسپی لینا شروع کی تھی۔ انہوں نے اپنا پہلا کمپیوٹر پروگرام اسی لینگوئج میں لکھا تھا ۔

 

 

 بل گیٹس کی زندگی کے چند دلچسپ معلومات  

Interesting Facts about Bill Gates Life
 

بل گیٹس کے بارے میں دلچسپ معلومات

ابراہم لنکن، بِل گیٹس، مارک زک برگ، ہنڑی فورڈ، تھامس ایڈیسن اور سٹیو جابز کے پاس کوئی باقاعدہ کالج کی ڈگریاں نہیں ہیں۔
بل گیٹس کے والدین چاہتے تھے کہ وہ بڑا ہو کر اچھا وکیل بنے۔

بل گیٹس نے اب 28بلین ڈالر کی رقم خیراتی اداروں کو دی ہے۔ 

بل گیٹس ہر سال 1ملین ڈالر اپنے گھروں اور دوسری جائیداد کے پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ 

بل گیٹس کے مطابق سال 2035تک دنیا میں کوئی بھی ملک غریب نہیں رہے گا۔ 

بل گیٹس کی شادی 38سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ 

اگر بل گیٹس اپنی دولت کا روزانہ 1ملین ڈالر خرچ کرے تو پوری رقم خرچ کرنے میں 218سال لگ جائیں گے۔ 

بل گیٹس کی فاؤنڈیشن گلوبل ہیلتھ پر WHOسے زیادہ رقم خرچ کرتی ہے۔

بل گیٹس کی دولت کئی ملکوں کی دولت سے زیادہ ہے۔
بل گیٹس کے پاس چاہے جتنی بھی دولت ہو جائے ۔ مگر وراثت میں اسکے بچوں کو 10ملین ڈالر ہی ملے گا۔ 

بل گیٹس روزانہ مختلف اخباروں کے ہیڈ لائنز بھی پڑھتے ہیں۔ وہ زیادہ تر (نیو یارک ٹائمز، وال سٹریٹ جنرل اور دی اکانومسٹ )پڑھتے ہیں۔
بل گیٹس کو ڈنر میں سب سے زیادہ چیز برگر پسند ہے۔ 

وہ کوئی کام نہیں کر رہے ہوتے تو زیادہ تر اپنے تین بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ 

 

 

  Bill Gates House  بل گیٹس کا گھر (دلچسپ معلومات)

بل گیٹس کے گھر کو بنانے میں 7سال کا عرصہ اور 63ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی۔

اس گھر کانام Xanadu 2.0ہے۔ بہت زیادہ ہائی ٹیک ہے۔ 

یہ گھرجھیل کے کنارے پر واقع ہے اور 66,000مربع فٹ پر پھیلا ہواہے۔ 

گھر کو 500سال پرانے درختوں کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ 

300مزدور دن رات اس گھر کو بنانے کے لیے کام کرتے تھے۔ 

اس گھر کے ہر کمرے میں آٹو میٹک یعنی Sensorسسٹم ہے جو ٹمپریچر کو کنڑول کرتا ہے۔ 

جب کو مہمان اس گھر میں آتا ہے تو اسکو ایک پن کوڈ بتایا جاتا ہے۔ 

یہ گھر چاروں طرف سے درختوں سے گھرا ہوا ہے۔ 

دیواروں پر لگی پینٹگ کو ایک بٹن دبانے سے تبدیل کیا جاتا ہے۔ ہر کمر ے میں وال پیپر کے پیچھے سپیکر لگے ہوئے ہیں۔ 

گھر میں سوئمنگ پول اور 24باتھ روم ہیں۔ 

6الگ الگ کچن اور سیکنڑوں مہمانوں کے لیے ہال روم کا انتظام بھی ہے۔ 

2100مربع فٹ کی لائبریری ہے جس میں 2 سیکرٹ بوک کیسز بھی ہیں۔ 

گھر میں ایک مووی تھیٹر بھی ہے جس میں 20سے زیادہ لوگ مووی دیکھ سکتے ہیں۔ 

بل گیٹس کے گھر کے گیراج میں تقریباً 23کار کی جگہ ہے۔ 

گھر کی قریب ہی بل گیٹس کا ایک فیورٹ یعنی پسندیدہ Mapleکا درخت بھی ہے۔ جس کا خیال بھی کمپیوٹرائزڈ طریقے سے رکھا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

All Rights Reserved @bestpakistaniwebs.com