History in Urdu

 

 

History of Arain and famous Arain Personalities

 

History of Arain Caste in Urdu and the list of most famous Arain Families and Personality. You will find here Cricketers, Politicians, Businessmen, Players, Army Officers, Prime Ministers and others. Arian is very large Caste in Pakistan mostly in Punjab and Sindh. There are very hardworking and intelligent people and has a long history.

آرائیں قوم 
آرائیں پاکستان کی بڑی قوموں میں سے ایک ہیں۔ یہ زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں آباد ہیں اور انڈیا میں بھی موجود ہیں۔ ان کو زیادہ تر فارمنگ یا گارڈننگ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ مگر بہت سے دوسرے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ قوم بہت محنتی ، جفا کش مانی جاتی ہے۔ انڈیا دہلی کے قریب رہنے والے آرائیں زیادہ تر اردو بولتے ہیں۔ جب کہ پاکستان میں رہنے والے زیادہ تر آرائیں پنجابی بولتے ہیں۔ 

آرائیں برادری کی بنیاد
دہلی انڈیا کے آرائیں برادری کے مطابق یہ لوگ Lara(جس نے لاہور کی بنیاد رکھی)کی اولاد Rai Jai میں سے ہیں۔ ہریانہ میں یہ ٹائٹل رولرز کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ Raiتبدیل ہو کر آرائیں میں تبدیل ہو گیا۔ آرائیں قوم کے لوگ بادشاہ محمد غوری کے زمانہ میں اسلام میں داخل ہو گئے تھے۔ کچھ لوگ آرائیں قوم کا تعلق راجپوت قوم سے بھی بتاتے ہیں۔ 
لیکن دوسری طرح کچھ لوگ اس بات کا دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ آرائیں قوم دراصل عرب النسل ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دہلی کے آرائیں دراصل بادشاہ اکبر کے دور میں سرسہ (ہریانہ)سے ہجرت کر کے دہلی آ گئے تھے۔ پاکستان اور انڈیا کے Partitionکے وقت بہت سے آرائیں انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان پنجاب کے مختلف شہروں میں آباد ہو گئے

آرائیں کن شہروں میں آباد ہیں۔ 
ویسے تو آرائیں قوم کے لوگ پورے پاکستان ک ہر شہر میں ملیں گے۔ مگر آبادی کے لحاظ سے زیادہ تر لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولپور، جھنگ وغیرہ میں آباد ہیں۔ اب بھی زیادہ تر کاشتکاری اور زمینداری سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

 آرائیں قوم کے قابلِ ذکر لوگ  

Most Famous Arian Families and Personalities
 

 

پیشہ یا کام مشہورآرائیں لوگ اور خاندان

صوفی بزرگ

پیر شاہ عنایت

     وزیرِ اعظم1955سے1956تک

چوہدری محمد علی

پاکستان کے چھٹے صدر

محمد ضیاالحق

پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس

میاں ثاقب نثار

 سپیکر قومی اسبلی

سردار ایاز صادق

خبریں گروپ

ضیا شاہد

 رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد سرور
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر
مشہور رائیڑ قدرت اللہ شہاب
مشہور ناول رائیڑ نسیم حجازی
اینکر پرسن آفتا ب اقبال
دنیا ٹی وی، پنجاب گروپ آف کالجز کے مالک میاں عامر
مشہور کرکٹر  عبد الحفیظ کاردار
ٹی وی اینکر حسن نثار
مشہور کرکٹر وسیم اکرم
کرکٹر کامران اکمل
کرکٹر عمر اکمل
ٹی وی اینکر طارق عزیز
فلم سٹار سلطان راہی مرحوم
سابق وزیرِ خارجہ اور سیاستدان خورشید قصوری
مشہور صوفی بزرگ میاں میر
کرکٹر عبدالرزاق
پاکستان کے پہلے ائیر چیف ائیر مارشل ظفر احمد
سٹیٹ بنک کے سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار
ورلڈ سنوکر چیمپین محمد آصف
ہاکی کے کپتان شہباز سینئیر
چئیرمین کیبل ایسوسی ایشن کے چئیر مین خالد آرائیں
تبصرہ نگار ابصار عالم
کرکٹر عمران نذیر
سابق ایم این اے اور چئیرمین فیصل آباد چوہدری زاہد نذیر

 

 

 

 

 

 

All Rights Reserved @bestpakistaniwebs.com